11 مئی، 2025، 7:30 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85829926
T T
0 Persons

لیبلز

عراقچی: مذکرات کا چوتھا دور گزشتہ 3 ادوار سے زیادہ سنجیدگی اور صراحت کے ساتھ انجام پایا

 تہران – ارنا – وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چوتھے دور کے بالواسطہ مذاکرات کو پیشرفت سے تعبیر کیا ہے

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے چوتھے دور کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ بنیادی اختلافی موضوعات کے بارے میں زیادہ گفتگو ہوئی اوراس حوالے سے افہام و تفہیم کا عمل بہتر طور پر انجام پایا۔

 انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے اس دور میں دونوں فریقوں کے مواقف ایک دوسرے سے زیادہ قریب ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بتایا کہ ہم نے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں فریق مذاکرات جاری رکھنے پر مصمم ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اگلی میٹنگ پر اتفاق ہوگیا ہے لیکن اس کی جگہ اور وقت کا تعین دونوں فریقوں کے پروگراموں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔

 وزیرخاجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کی جگہ اور وقت کا تعین عمانی وزیر خارجہ کے ذمہ ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .